11 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں طالبان کا حملہ، 13 فوجی ہلاک

افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان شر پسندوں کے حملے میں کم سے کم 13اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان شر پسندوں کے حملے میں کم سے کم 13اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ کنٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ جمعہ کی صبح کیا گیا اور طالبان شدت پسندوں نے کچھ دیر کے لیے چوکی پر قبضہ کر لیا۔حکام کے مطابق مدد پہنچنے کے بعد چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے اور طالبان دہشت گردوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲